Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیروشیما پر ایٹمی حملے میں بچ جانے والے سب سے معمر شہری چل بسے

Now Reading:

ہیروشیما پر ایٹمی حملے میں بچ جانے والے سب سے معمر شہری چل بسے

ہیروشیما پر ایٹمی حملے میں بچ جانے والے اور دوسری عالمی جنگ میں شریک سب سے معمر شہری 112 سال کی عمر میں چل بسے ہیں۔

بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق  جاپانی شہر نارا کی مقامی حکومت نے  ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

جاپانی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  میکیزو ویڈا نامی شہری کی ایک نرسنگ ہوم میں موت ہوئی ہے۔

میکیزو ویڈا 1910 میں کیوٹو میں پیدا ہوئے تھے اور اپنے خاندان کی موت کے بعد اوساکا منتقل ہو گئے تھے۔

انہوں نے واکایاما پری فیکچرل آفس میں کام کیا۔  دوسری عالمی جنگ کے دوران وہ جاپانی بحریہ میں تھے اور  انہوں نے ہیروشیما پر ایٹم بم گرتے دیکھا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ جاپان میں متوقع عمر کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

جاپان نے گذشتہ سال 100 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد کا ریکارڈ بنایا ہے۔ایک اندازے کے مطابق جاپان میں 86 ہزار 510 افراد کی عمر 100 سال یا اس سے زیادہ ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے بھی  جاپان میں زندہ عمر رسیدہ ترین افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر