Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت جنگی جنون میں بے قابو، جاپان کے ساتھ فوجی مشقوں کا اعلان

Now Reading:

بھارت جنگی جنون میں بے قابو، جاپان کے ساتھ فوجی مشقوں کا اعلان
بھارت جنگی جنون میں بے قابو، جاپان کے ساتھ فوجی مشقوں کا اعلان

بھارت جنگی جنون میں بے قابو، جاپان کے ساتھ فوجی مشقوں کا اعلان

جمعرات کو بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹوکیو میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹوکیو میں اپنے ہم منصب یاسوکازو حمادا سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر بھارت کے وزیر دفاع نے دفاعی شعبے میں جاپانی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

بھارت کے وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ابتدائی لڑاکا مشقوں کا جلد انعقاد کیا جائے گا جو دونوں ملکوں کی فضائی افواج کے درمیان مزید تعاون اور باہمی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت بھی جاپان کی طرح اپنے پڑوسی ممالک سے نمٹنے کے لیے اپنی فوجی قوت کو بڑھا رہا ہے۔

حال ہی میں کواڈ اجلاس کے بعد بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپانی وزیر اعظم کشیڈا سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں فریقوں کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ دونوں ملک انڈو پیسفک کو کھلا اور آزاد رکھنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت اور جاپان، آسٹریلیا اور امریکہ کے ساتھ مل کر کواڈ گروپ آف نیشنز کے رکن ہیں جو انڈوپیسفک کے پار سالانہ بحری مشقوں کا انعقاد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت نے گذشتہ ہفتے اپنا پہلا مقامی ساختہ طیارہ بردار بحری جہاز بناکر پانی میں اتارا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر