بورس جانسن کا الوداعی خطاب، لِز ٹرس کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
لندن: برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ کو استعفیٰ پیش کرنے سے قبل ڈاؤننگ اسٹریٹ پر الوداعی خطاب کیا ہے۔
برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے اسکاٹ لینڈ روانگی سے قبل ڈاؤننگ اسٹریٹ پر خطاب کیا جب کہ وہ اسکاٹ لینڈ میں ملکہ برطانیہ کو استعفیٰ پیش کریں گے۔
خطاب میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ نئی وزیراعظم لِزٹرس کو میری حمایت حاصل رہے گی، میں نے ’بوسٹر راکٹ‘ کی طرح اپنا کام مکمل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لِز ٹرس برطانیہ کی تیسری خاتون وزیر اعظم منتخب
بورس جانسن کہتے ہیں کہ میری حکومت نے بریگزٹ کا عمل مکمل کیا، یورپ بھر کی نسبت برطانیہ میں کورونا کی تیزی سے ویکسین لگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی میں اضافہ کیا، توانائی کا بحران پیدا کرکے روسی صدر پیوٹن ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے جب کہ ٹوری حکومت عوام کو اس بحران سے نکال لے گی۔
واضح رہے کہ کنزرویٹیو پارٹی کی لِز ٹرس 81 ہزار 326 ووٹ لے کر برطانیہ کی تیسری خاتون وزیر اعظم منتخب ہوگئی ہیں جب کہ ان کے حریف رشی سونک نے 60 ہزار 399 ووٹ حاصل کیے تھے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کی سابق سیکرٹری خارجہ لِز ٹرس نے ایک ایسے وقت میں اقتدار سنبھالا ہے جب ملک معاشی بحران اور کساد بازاری کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل اپنے عہدے سے مستعفی
لِز ٹرس منگل کو ملکہ الزبتھ سے ملاقات کے لیے اسکاٹ لینڈ جائیں گی جس میں ملکہ نئے رہنما سے حکومت بنانے کے لیے کہیں گی جب کہ لِز ٹرس 2015 کے انتخابات کے بعد کنزرویٹیو پارٹی کی چوتھی وزیر اعظم بنیں گیں۔
خیال رہے کہ اسکینڈلز سامنے آنے پربورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
