Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکہ ایلزبتھ کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد پہنچ گئے

Now Reading:

ملکہ ایلزبتھ کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد پہنچ گئے
ملکہ ایلزبتھ کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد پہنچ گئے

ملکہ ایلزبتھ کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد پہنچ گئے

لندن: ملکہ الزبتھ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے آخری دیدار کے لیے ہزار افراد پہنچ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی جا رہی ہے تاہم ملکہ کا تابوت لندن میں ویسٹ منسٹر ہال میں عام دیدار کے لیے رکھا ہوا ہے۔ 19 ستمبر تک عوام ملکہ کوخراج عقیدت پیش کریں گے۔

ملکہ الزبتھ دوم کی تدفین 19 ستمبرکوسینٹ جارج چیپل میں ہوگی۔ اس سے قبل ان کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں ادا کی جائیں گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

آخری رسومات میں شرکت کے لیے 500 سربراہان مملکت اور دیگر غیر ملکی مہمان مدعو ہیں جن میں امریکی صدر، جاپان کے بادشاہ ، ترکیہ اور فرانس کے صدور بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں بیلجیئم، نیدر لینڈ، اسپین، ناروے، سوئیڈن، ڈنمارک اور مناکو کے شاہی خاندانوں نے بھی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے جب کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورکینیڈین وزرائے اعظم بھی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق لندن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پولیس اور فوج نے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال رکھی ہیں۔ 19 ستمبرکو برطانیہ میں بینکوں کی عام تعطیل بھی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement

واضح رہے کہ 8 ستمبر 2022 کو ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں جب کہ وہ برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ تھیں۔

انہوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی ہے جب کہ ان کی وفات کے بعد بڑے بیٹے چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ بن گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر