Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کے یوکرین پر خودکش ڈرون سے حملے، 8 افراد ہلاک

Now Reading:

روس کے یوکرین پر خودکش ڈرون سے حملے، 8 افراد ہلاک
روس کے یوکرین پر خودکش ڈرون سے حملے، 8 افراد ہلاک

روس کے یوکرین پر خودکش ڈرون سے حملے، 8 افراد ہلاک

روس نے یوکرین کے مختلف شہروں پر ایرانی ساختہ خوش کش ڈرون برسادیے ہیں جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت تین شہروں پر خودکش ڈرون برسائے ہیں جن میں دنیپرو اور سمی شہر بھی شامل ہیں۔

دارالحکومت کیف پر کیے گئے حملوں میں 2 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے جب کہ دنیپرو میں 2 اور سمی شہر میں 4 افراد کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے، روس کی تنبیہ

رپورٹ کے مطابق سمی شہر پر کیے گئے ڈرون حملوں میں توانانی پیدا کرنے والی ایک تنصیب کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث 100 سے زائد دیہات تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ان حملوں میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ ان شہروں میں بڑے پیمانے پر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر حملوں میں جن ڈرونز کو استعمال کیا انہیں کامیکاز ڈرون کہا جاتا ہے جو اپنے اندر بارودی مواد رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Advertisement

کامیکاز ڈرون خوش کش بمبار کی طرح استعمال ہوتے ہیں جو اپنے ہدف پر پہنچ کر ہی خود کو تباہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں خود کش بمبار بھی کہا جاتا ہے۔

Advertisement

کامیکاز ڈرون کی اصطلاح سب سے پہلے دوسری جنگ عظٰیم میں استعمال ہوئی تھی جب جاپان کے خودکش پائلٹس اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے طیارے کو ہدف سے ٹکرادیا کرتے تھے۔

کامیکار ڈرونز ایرانی ساختہ ڈرونز ہیں جس پر امریکہ نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ سمیت عالمی طاقتیں کئی مرتبہ ایران پر روس کو ڈرونز کی فراہمی کرنے کا الزام عائد کرتی ہیں تاہم ایران ہمیشہ ان الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر