Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری

Now Reading:

متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری
متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری

متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری

متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اب بغیر کسی اسپانسر کے بھی ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب بغیر اسپانسر کے بھی متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے جس کے لیے امارات حکومت نے 3 اکتوبر 2022 کو اپنا ویزا سسٹم کو اپڈیٹ کرتے ہوئے نئی ویزا کیٹیگری متعارف کروائی ہیں۔

اب آپ گولڈن ویزا، رہائشی ویزا، گرین ویزا اور پانچ سالہ سیاحتی ویزا بغیر کسی اسپانسر کے حاصل کرسکتے ہیں جب کہ وزٹ ویزا کی تین کیٹیگریز بھی متعارف کروائی گئی ہیں جس میں آپ بغیر اسپانسر کے وزٹ ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

گولڈن ویزا اور رہائشی ویزا

گولڈن ویزا ایک 10 سالہ رہائشی ویزا ہے جو سرمایہ کار، کاروباری افراد، غیر معمولی ہنر، سائنسدان، پیشہ ور افراد اور طلباء سمیت انسانی ہمدردی کے علمبردار اور فرنٹ لائن ہیروز کو دیا جاتا ہے جب کہ رہائشی ویزے کے لیے کوئی بھی درخواست دے سکتا ہے۔

Advertisement

گرین ویزا

اگر ہم گرین ویزا کی بات کریں تو یہ 5 سالہ ویزا فری لانسرز، ہنر مند ملازمین ، سرمایہ کار اور شراکت دار کے لیے دستیاب ہے۔

پانچ سالہ سیاحتی ویزا

اس ویزے کو حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو متحدہ عرب امارات میں ہیلتھ انشورنس کی ایک کاپی کے ساتھ اپنے بینک اسٹیٹمنٹ کی ایک کاپی فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس میں کم از کم 4 ہزار امریکی ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی موجود ہو۔

وزٹ ویزے

وزٹ ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد تین کیٹیگریز میں درخواست دے سکتے ہیں جس میں پہلا نمبر دوستوں اور رشتہ داروں سے ملنے کے لیے ویزا جب کہ جب کہ دوسری کیٹیگری میں آپ نوکری تلاش کرنے کے لیے دو، تین یا چار ماہ کے ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں تیسری کیٹیگری میں آپ کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے بھی بغیر کسی اسپانسر یا کمپنی کے ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر