Advertisement
Advertisement
Advertisement

کابل؛ وزارت داخلہ کی مسجد میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی

Now Reading:

کابل؛ وزارت داخلہ کی مسجد میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی
کابل میں واقع وزارت داخلہ کی مسجد میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی

کابل میں واقع وزارت داخلہ کی مسجد میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں  وزارت داخلہ کے دفتر کی مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں واقع وزارت داخلہ کے دفتر میں قائم مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے سے آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جب کہ دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے دھماکہ وزارت داخلہ کی مسجد میں ہوا، جہاں حکام اور عام شہری نماز ادا کرتے ہیں جب کہ دھماکے کے وقت بھی نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی تعداد 25 بتائی جارہی ہے جب کہ 7 افراد کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں اب تک 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، دھماکے کے بعد طالبان کے اہلکاروں نے دفتر کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

دوسری جانب کسی گروپ نے اب تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم داعش خراسان کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ اس سے قبل ہونے والے حملوں میں بھی یہی گروپ ملوث رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر