Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارجنٹائن، فٹبال میچ میں پرتشدد جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک

Now Reading:

ارجنٹائن، فٹبال میچ میں پرتشدد جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک

ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس کے مضافات میں فٹ بال میچ کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکام نے بتایا کہ بیونس آئرس کے مضافات میں فٹ بال میچ کے باہر شروع ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے بعد ایک شخص کی موت ہو گئی۔

پولیس نے شائقین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس فائر کیے۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹاپ فلائٹ ٹیموں بوکا جونیئرز اور جیمناسیا وائی ایسگریما کے درمیان میچ میں شرکت کرنے والے شائقین کو پہلے سے ہجوم والے مقام پر جانے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

ارجنٹائن کے دارالحکومت سے تقریباً 50 کلومیٹر (31 میل) جنوب میں لا پلاٹا میں کارمیلو زیریلو اسٹیڈیم کے باہر بھی بدامنی جاری رہی، جہاں تماشائیوں کو تشدد سے بچنے اور میدان میں آنے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

Advertisement

کھیلوں میں تشدد کو روکنے کے لیے کام کرنے والی ایک سرکاری ایجنسی کے سربراہ ایڈورڈ ڈو اپاریسیو نے کہا کہ اسٹیڈیم کے آس پاس تقریباً 10,000 لوگ اندر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایڈورڈ کا کہنا تھا کہ ان تماشائیوں میں کچھ ٹکٹوں کے ساتھ تھے جبکہ کچھ کے بغیر ٹکٹ کے اندر جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اور ہر کوئی دیکھ سکتا تھا کہ اسٹیڈیم بہت بھرا ہوا تھا۔

ایڈورڈ نے مزید کہا کہ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

لا پلاٹا کے سان مارٹن اسپتال کے حکام نے 57 سالہ سیزر ریگوئیرو کی دل کا دورہ پڑنے سے موت کی تصدیق کی جب انہیں اسٹیڈیم سے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر