Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک ترکی باہمی تجارتی حجم کو 2025 تک 5 ارب ڈالرز تک بڑھایا جائے گا، ترک سفیر

Now Reading:

پاک ترکی باہمی تجارتی حجم کو 2025 تک 5 ارب ڈالرز تک بڑھایا جائے گا، ترک سفیر

اسلام آباد: ترکی کے سفیر مہمت پاجاچی نے کہا ہے کہ پاک ترکیہ باہمی تجارتی حجم 1.2 ارب ڈالرز ہے جس کو 2025 تک 5 ارب ڈالرز تک بڑھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جمہوریہ ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں سابق سیکرٹری خارجہ امور سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات منفرد اور صدیوں پرانے ہیں ہر موقع بالخصوص قدرتی آفات میں ترکیہ نے کھل کر پاکستان کی امداد کی، اسی طرح پاکستان نے ترک بھائیوں کی ہر موقع پر کھل کر مدد کی ترکیہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ایک دیرینہ حامی ہے۔

سہیل محمود نے کہا کہ دونوں ممالک میں قیادت سے عوام تک ایک جیسے محبت سے لبریز جذبات موجود ہیں، پاکستان کی ترکیہ کو برآمدات 314 ملین ڈالرز جبکہ درآمدات 773 ملین ڈالرز ہیں۔

 اس موقع پر ترکی کے سفیر مہمت پاجاچی کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا، بہت کم ریاستوں کے ایسے تعلقات ملتے ہیں جیسے پاکستان اور ترکیہ کے رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ترکی بدترین سیلاب میں پاکستان کی امداد کو آنے والا پہلا ملک تھا۔ 2013 سے پاک ترکیہ تعلقات کی نگرانی اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک کونسل کر رہی ہے، استنبول، تہران اسلام آباد ٹرین منصوبہ خطے کا ایک اہم ترین منصوبہ ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیر نادر علی نے ترکی عوام کی پاکستان کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام نے مل کر دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج پر قابو پایا، کشمیر پر ترکیہ کی کھلی حمایت نے لاکھوں پاکستانیوں کے دل جیتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس موقع پر مہمانوں کو اعزازی شیلڈز دی گئیں اور گروپ فوٹو بھی بنوایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر