
پاکستانی سرحد کے قریب بھارت نے نئے فوجی اڈے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
نئی دہلی: پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے فوجی اڈے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت جنگی جنون میں بے قابو ہوگیا ہے، پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک نئے فوجی اڈے کا سنگِ بنیاد رکھا ہے۔
سنگِ بنیاد رکھتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے اس اڈے کو بھارت کی سیکیورٹی کے لیے اہم قرار دیا ہے جس کی تعمیر 2023 تک مکمل ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت جنگی جنون میں بے قابو، جاپان کے ساتھ فوجی مشقوں کا اعلان
رپورٹس کے مطابق نیا فوجی اڈہ بھارتی گجرات کے علاقے دیسا میں بین الاقوامی سرحد سے 130 کلو میٹر دور واقع ہے۔ جہاں بھارتی فضائیہ مستقل طور پر موجود رہے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے حال ہی میں جوہری صلاحیت کی حامل آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News