بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کا قائم کردہ میوزیم بند کردیا گیا
گوہاٹی: بھارت کی ریاست آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے مسلمانوں کے قائم کردہ میوزیم کو بند کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ضلع گولپاڑہ میں ’میاں میوزیم‘ کا افتتاح اتوار کے روز کیا گیا تھا جس کو حکومت نے بند کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کا کہنا تھا کہ پولیس ’میاں میوزیم‘ کے قیام کے لئے فنڈز کی فراہمی کے ذرائع کی تحقیقات کرے گی۔

ہیمنت بسوا کا کہنا تھا کہ میوزیم قائم کرنے والوں کو حکومت کے سوالات کا جواب دینا ہوگا اور اگر وہ جواب دینے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکمران جماعت بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور پارٹی کے رہنماﺅں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس میوزیم کو منہدم کردیں۔
بی جے پی کے ارکان اسمبلی کا ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس میوزیم کے ذریعے مسلمانوں کی ثقافت کو پیش کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
