Advertisement
Advertisement
Advertisement

کانگریس سے گاندھی خاندان کی 24 سالہ موروثیت کا خاتمہ

Now Reading:

کانگریس سے گاندھی خاندان کی 24 سالہ موروثیت کا خاتمہ

بھارت کی بانی جماعت کانگریس سے گاندھی خاندان کی 24 سالہ موروثی قیادت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس جماعت کی سربراہی کے لیے ہونے والے انتخابات میں ملک ارجن کھڑگے کانگریس کے نئے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔

جماعت کی صدارت کے انتخابات میں پارٹی کے سینیئر رہنما ملک ارجن کھڑگے اور ششی تھرو آمنے سامنے تھے۔ ملک ارجن کھڑگے نے 9385 ووٹ لیے جبکہ ششی تھرو 7897 ووٹ لے سکے۔

واضح رہے کہ ملک ارجن کھڑگے پہلے ایسے صدر ہیں جن کا تعلق گاندھی خاندان سے نہیں ہے اور جماعت کی قیادت 24 سال بعد گاندھی خاندان کے ہاتھ سے نکل گئی ہے۔

یہ صدارتی الیکشن دو روز قبل پیر کو ہوئے تھے، کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں نے پارٹی میں جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالا۔

Advertisement

سابق سربراہ کانگریس سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے صدارتی الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کی شرح 96 فی صد رہی۔

واضح رہے کہ کانگریس کے صدارتی الیکشن میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا گیا تھا۔

بھارت کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے ملک ارجن کھڑگے دراصل گاندھی خاندان کے ہی نامزد کردہ امیدوار تھے، یہی وجہ ہے وہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر