Advertisement
Advertisement
Advertisement

رشی سوناک برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بن گئے

Now Reading:

رشی سوناک برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بن گئے

بھارتی نژاد برطانوی شہری  رشی سوناک برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق رشی سوناک بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بن گئے ۔

بھارتی نژاد 42 سالہ رشی سوناک کو سابقہ وزیر اعظم لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد برطانوی کنزرویٹو پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا۔

لز ٹرس محض 45 دن برطانیہ کی وزیر اعظم رہیں اور معاشی حالات میں سدھار لانے میں ناکامی کے باعث استعفیٰ دے دیا ۔

رشی سوناک نے وزیر اعظم بننے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ برطانیہ کو ایک  گہرے معاشی بحران کا سامنا ہے۔ رہنماؤں کو جرات مند ہونے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

نو منتخب وزیر اعظم نے لیبر، اسکاٹش نیشنل پارٹی، لبرل ڈیموکریٹس اور گرین پارٹی کے مطالبات کے باوجود قبل از وقت عام انتخابات کو مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ رشی سوناک  برطانیہ کی 200 سال سے زائد کی تاریخ میں سب سے کم عمر وزیر اعظم  بن گئے ہیں۔

ا سکاٹش کنزرویٹو رہنما ڈگلس راس نے رشی سوناک کو کنزرویٹو پارٹی کے نئے رہنما اور وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر