
77 برس میں پہلی بار شمالی کوریا کا میزائل جنوبی کوریا میں جاگرا
شمالی کوریا نے میزائل کا نیا تجربہ کیا ہے جس کی انوکھی بات یہ ہے کہ ’77 برس میں یہ پہلا میزائل ہے جو جنوبی کوریا میں گرا ہے‘۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سوکیول کے دفتر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’شمالی کوریا کی جانب سے حدود کی تقسیم کے بعد پہلی مرتبہ اشتعال انگیزی کی گئی ہے جس کو علاقائی حملہ قرار دیا ہے‘۔
جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ میزائل دونوں ملکوں کے درمیان متنازع میری ٹائم بارڈر کے قریب گرا ہے جو سوکچو سے 57 کلو میٹر دور مشرقی ساحل پر ہے جب کہ یہ علاقہ الوئنگ سے 197 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق میزائل گرنے کے بعد حکام کی جانب سے فضائی حملے کی وارننگ جاری کردی گئی تھی جب کہ سائرن بھی بجائے گئے تھے۔
الوئنگ حکام کا کہنا ہے کہ ’ہم نے صبح 8 بج کر 55 منٹ پر سائرن کی آوازیں سنی اور فوراً ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے تھے، جب تک میزائل سمندر میں گرنے کی اطلاعات نہیں آگئی تھی، ہم وہیں موجود رہے۔
دوسری جانب شمالی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’پہلی مرتبہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل جنوبی کوریا کے ساحل کے قریب گرا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فوج جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ کسی بھی کارروائی کو برداشت نہیں کرے گی اور فوری طور پر اس کا جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے دو بیلسٹک میزائل فائر کئے، جاپان کا دعویٰ
واضح رہے کہ شمالی کوریا کافی عرصے سے میزائل کے تجربات کررہا ہے لیکن یہ تجربہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس کا ٹارگٹ جنوبی کوریا کے انتہائی قریب تھا۔
علاوہ ازیں شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں بھی مصروف ہے جس پر مغربی ممالک اکثر تشویش کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News