Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی ساختہ میزائل سے پولینڈ پر حملہ، دنیا تیسری جنگ عظیم کے دہانے پرپہنچ گئی

Now Reading:

روسی ساختہ میزائل سے پولینڈ پر حملہ، دنیا تیسری جنگ عظیم کے دہانے پرپہنچ گئی

پولینڈ پر روسی ساختہ میزائل  حملے میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دنیا تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کم از کم ایک روسی ساختہ اسٹرے میزائل حملے سے پولینڈ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد  روس اور مغربی ممالک  کے درمیان کشیدگی میں  سنگین اضافہ متوقع ہے۔

حملے کے بعد پولش وزیر اعظم نے ملک کی قومی سلامتی اور دفاعی امور کی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جبکہ پولش فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضائی حدود میں پروازیں بھی شروع کردیں۔

ایک سینئر امریکی انٹیلی جنس اہلکار کا کہنا ہے کہ کہ پولینڈ 1999 سے نیٹو کا مکمل رکن ہے اور یہ حملہ روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی میں  سنگین اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

نیٹو معاہدے کے آرٹیکل 5 کے تحت ایک رکن ملک پر حملہ تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔

Advertisement

تاہم ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں  امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پولینڈ پر میزائل کریملن سے فائر نہیں  کیا گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پولینڈ کو نشانہ بنانے والا میزائل یوکرین کی افواج نے آنے والے روسی میزائل پر داغا تھا جو غلطی سے پولینڈ میں گرا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر