Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیٹ فلیکس نے شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ پر مبنی ڈاکومینٹری کا ٹریلر جاری کر دیا

Now Reading:

نیٹ فلیکس نے شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ پر مبنی ڈاکومینٹری کا ٹریلر جاری کر دیا

نیٹ فلیکس نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن پر مبنی ڈاکومینٹری کا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔

   شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن کی شادی شدہ زندگی اور چند برسوں سے ان کی جانب سے کیے جانے والے بعض اہم فیصلوں کے حوالے سے ایک ڈاکومینٹری تیار کی گئی ہے۔

ڈاکومینٹری کے پرومو میں جب شاہی جوڑے سے سوال کیا گیا کہ وہ کیوں یہ ڈاکومینٹری بنانا چاہتے ہیں تو شہزادہ ہیری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے کوئی نہیں دیکھ سکتا، لہٰذا مجھے اپنے خاندان کو تحفظ دینے کے لیے سب کچھ کرنا پڑا ہے۔

جبکہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے کہا کہ جب معاملات اس طرح داؤ پر لگ جائیں تو کیا یہ بہتر نہیں کہ لوگ ہماری کہانی کو زیادہ توجہ سے سنیں؟

  ڈاکومینٹری میں جوڑے کی محبت بھری داستان کے نشیب و فراز کی کہانی کا ان کے اپنے نقطہ نظر کے مطابق احاطہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

 کئی ماہ کی محنت کے بعد اس ڈاکومینٹری سیریز کے ٹریلر کو جائنٹ اسٹریمر نیٹ فلیکس نے انسٹاگرام پر شیئر کردیا ہے جبکہ مکمل ڈاکومینٹری آئندہ آنے والے دنوں جاری ہوگی۔

  ٹریلر میں اس جوڑے کے بطور ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس سے لے کر شاہی فرائض چھوڑ کر امریکا منتقلی سمیت دیگر چند رومانی اور دلکش تصاویر شامل ہیں۔

اس پچاس سیکنڈ کے ٹریلر میگھن مارکل کے بچے کی پیدائش سے قبل کی تصاویر شامل ہیں اور رائل فیملی میں درپیش صورتحال کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر