Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر؛ گزشتہ 10 برسوں میں کتنی مرتبہ انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئیں؟

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر؛ گزشتہ 10 برسوں میں کتنی مرتبہ انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئیں؟
انٹرنیٹ سروس

انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران 418 مرتبہ انٹر نیٹ سروسز معطل کی گئیں ہیں۔

انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن ڈاٹ انِ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی کو منسوخ کرنے کے بعد 4 اگست 2019 کی شام سے مقبوضہ کشمیر میں سب سے طویل عرصے کے لیے انٹرنیٹ سروسز کو 552 دنوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں سب سے زیادہ 175 مرتبہ ضلع پلوامہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئیں جب کہ اگست 2019 میں لداخ کے ضلع کارگل میں 145 دنوں کے لئے انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے اسلام آباد میں 2012 سے اب تک 142 مرتبہ انٹرنیٹ سروسز معطل کی گئیں جو کہ دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طورپر 132مرتبہ انٹرنیٹ کو بند کیا گیا۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن ڈاٹ انِ نے یہ اعدادوشمار خبروں یا انٹرنیٹ پر دستیاب متعلقہ ریاستی حکومتوں کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کے ذریعے اکٹھے کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر