Advertisement
Advertisement
Advertisement

امبر ہرڈ کا جونی ڈیپ کے ساتھ ہتک عزت کیس میں صلح کا اعلان

Now Reading:

امبر ہرڈ کا جونی ڈیپ کے ساتھ ہتک عزت کیس میں صلح کا اعلان
امبر ہرڈ کا جونی ڈیپ کے ساتھ ہتک عزت کیس میں صلح کا اعلان

امبر ہرڈ کا جونی ڈیپ کے ساتھ ہتک عزت کیس میں صلح کا اعلان

امریکی اداکار امبر ہرڈ نے سابق شوہر جونی ڈیپ کے ساتھ ہتک عزت کیس میں صلح کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اداکار امبر ہرڈ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ ’انہوں نے جونی ڈیپ کے ساتھ لاکھوں ڈالر ہرجانے کے کیس میں تصفیے کا فیصلہ کرلیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: امبر ہرڈ کو ہالی ووڈ فلم ’ایکوامین 2‘ سے باہر کر دیا؟

Advertisement

امبر ہرڈ کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی اپیل واپس لے رہی ہوں اور کیس کا تصفیہ چاہتی ہوں کیونکہ میں ایک اور ٹرائل کا سامنا نہیں کرنا چاہتی‘۔

انہوں نے کہا کہ کافی مشاورت کے بعد میں نے تصفیہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا، میں نے یہ فیصلہ امریکی عدالتی نظام پر بداعتمادی کے بعد کیا ہے۔

امبر ہرڈ نے مزید لکھا کہ میں یہ بتانا ضروری سمجھتی ہوں کہ میں ایسا کبھی نہیں کرنا چاہتی تھی میں نے اپنا دفاع کیا لیکن ایسا کرنے میں جہاں تک مجھے معلوم ہے میری زندگی متاثر ہوئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 2018 میں جونی ڈیپ نے واشنگٹن پوسٹ میں امبر ہرڈ کے آرٹیکل لکھنے کے بعد ان پر پانچ لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

جب کہ اس کے جواب میں امبر ہرڈ نے خود کو گھریلو تشدد کا شکار قرار دیتے ہوئے جونی ڈیپ پر 10 کروڑ ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Advertisement

بعد ازاں امبر ہرڈ کی جانب سے لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہونے پر عدالت نے امبر ہرڈ پر 1 کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ جونی ڈیپ کو 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر