بلقیس بانو اجتماعی زیادتی کیس، بھارتی سپریم کورٹ کا مجرموں کے حق میں فیصلہ
بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی بلقیس بانو کو بھارتی سپریم کورٹ سے بھی انصاف نہ مل سکا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گجرات میں 2002 کے بعد گودھرا فسادات کی شکار بلقیس بانو کو سپریم کورٹ سے بھی انصاف نہیں مل سکا۔
سپریم کورٹ نے 11 مجرموں کی رہائی کے خلاف بلقیس بانو کی نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔
مزید پڑھیں: بھارت، بلقیس بانو اجتماعی زیادتی کیس کے مجرمان کی سزا معاف، رہا کر دیا گیا
سپریم کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت اب بلقیس بانو کے مجرموں کی قبل از وقت رہائی پر غور نہیں کرنا چاہتی۔
بلقیس بانو نے اپنی درخواست میں 11 مجرموں کی رہائی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا اور مئی 2022 کے فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کی تھی۔
سپریم کورٹ نے اس فیصلے میں کہا تھا کہ گجرات حکومت کو 11 مجرموں کی معافی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حق ہے ، حالانکہ مقدمہ مہاراشٹر میں چلایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: بلقیس بانو اجتماعی زیادتی مجرمان کی رہائی، امریکی حکومتی کمیشن کی مذمت
عرضی کو خارج کرنے سے پہلے اس معاملے پر جلد سماعت کے مطالبے پر سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ آپ ایک ہی معاملے کا بار بار ذکر نہ کریں، یہ بہت پریشان کن ہے۔
متاثرہ بلقیس بانو نے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور تمام مجرموں کو واپس جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس سے قبل جسٹس بیلہ ایم ترویدی نے بلقیس بانو کی درخواست پر سماعت سے خود کو الگ کر لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
