ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کیلئے منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون بن گئیں
ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کے لیے منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون بن گئیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی مکینک کی بیٹی ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کے لیے منتخب ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ہیں۔
Uttar Pradesh’s Sania Mirza to become India's 1st Muslim woman fighter pilot
Sania has been selected to become a fighter pilot in the Indian Air Force & among women, her rank is 10th. pic.twitter.com/rpoViDrSb2
Advertisement— Indian American Muslim Council (@IAMCouncil) December 23, 2022
ثانیہ مرزا نے یہ اعزاز نیشنل ڈیفنس اکیڈمی 2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرکے کیا۔ وہ 27 دسمبر کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کو باقاعدہ طور پر جوائن کریں گی۔

ثانیہ مرزا کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مرزا پور سے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ طالبعلموں میں جذبہ ہو تو وہ بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کی خواتین پائلٹس کو لڑاکا جہاز اُڑانے کی مُستقل اجازت مل گئی
ان کے والد شاہد علی کا کہنا ہے کہ ثانیہ شروع سے ہی بھارت کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ اونی چھترویدی کو اپنا رول ماڈل سمجھتی تھی۔ ثانیہ بھارت کی دوسری خاتون فائٹر پائلٹ ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
