تھائی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ میانمار کی سرحد کے قریب بارڈر فورس کی ایک کارروائی کے دوران مبینہ طور پر 15 اسمگلرز ہلاک ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کی خبر کے مطابق تھائی حکام نے آج بتایا کہ تھائی فوجیوں کی میانمار کی سرحد کے قریب ملک کے شمال میں ایک جنگلاتی علاقے میں منشیات کے مشتبہ اسمگلروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
تھائی لینڈ کے شمالی سرحدی صوبوں میں سکیورٹی کے انچارج فوجی یونٹ فا موانگ ٹاسک فورس کے مطابق، سپاہیوں کا بدھ کی شام مشتبہ افراد کے گروپ سے سامنا ہوا جو بیگ اٹھائے ہوئے تھے۔

حکام کے مطابق مشتبہ افراد کو رکنے کا حکم دیا گیا لیکن انہوں نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی۔ حکام کے مطابق بارڈر فورس اور مشتبہ افراد کے مابین 10 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لیکن کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا تھا کہ جمعرات کی صبح جب فوج چیانگ مائی صوبے کے فانگ ڈسٹرکٹ میں جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے لیے واپس آئی، تو انہوں نے 15 مشتبہ اسمگلروں کو مردہ اور 29 بیگ کرسٹل میتھ سے بھرے ہوئے پائے۔
ابھی بھی اس بات کی تفتیش کی جا رہی تھی کہ آیا مشتبہ افراد میتھ کو میانمار سے لائے تھے۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں منشیات کی سمگلنگ کے لیے یہ راستہ عام ہے۔
پکڑی گئی کرسٹل میتھ کی صحیح مقدار بھی فوری طور پر دستیاب نہیں تھی، اور ٹاسک فورس نے یہ نہیں بتایا کہ آیا کوئی مشتبہ افراد کے فرار ہونے کا خیال ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
