
سعودی عرب میں اسلامی تاریخ کی پندرہ صدیوں کی نمائندگی کرتا پہلا میوزیم قائم
سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا ایسا میوزیم قائم کیا گیا ہے جس میں اسلامی فنونِ لطیفہ کے فن پارے رکھے گئے ہیں جو اسلامی تاریخ کی پندرہ صدیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ہاؤس آف اسلامک آرٹس کے نام سے قائم ہونے والا میوزیم اپنی مثال آپ ہے
اس میوزیم میں عرب ورلڈ کے علاوہ چین، برصغر پاک وہند اور اندلس سمیت دیگر ممالک سے لائے گئے فن پارے رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مدینہ میں حیات طیبہ ﷺ اور اسلامی تہذیب پر جدید ترین میوزیم بنانے کا منصوبہ
یہ فن پارے گزشتہ پندرہ صدیوں کی تاریخ کو اجاگر کر رہے ہیں جب کہ ان فن پاروں میں قدیم سکے، قرآن پاک کے نایاب قدیمی نسخے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں غلاف کعبہ اور روضہ رسولؐ کے غلاف بھی لوگوں کی دلی تسکین کا باعث بن رہے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی تاریخ سے بھی روشناس ہو رہی ہے۔
مکہ مکرمہ کی جدید تعمیر کا ماڈل بھی میوزیم کا حصہ ہے جب کہ میوزیم میں حرمین شریفین کی عکسبندی کرنے والے کیمروں کے پرانے ماڈلز بھی رکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News