امریکہ میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی، شدیدسردی سے نظام زندگی متاثر
امریکہ میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی ، شدیدسردی سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان میں شدید برف باری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔
امریکی حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، اگر پانچ منٹ بھی گھر سے باہررہے تو فراسٹ بائیٹ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا کی 25 ریاستوں میں برفانی طوفان
امریکہ میں اس وقت شدید سردی کا راج ہے، شمالی اور جنوبی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں ہیں جس سے تقریباً 200 ملین افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان کو ’بومب سائیکلون‘قرار دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برفانی طوفان کے دوران کئی علاقوں کا پارہ منفی 45 ڈگری تک گر سکتا ہے۔
شدید برف باری کے باعث امریکہ میں ہزاروں پروازیں بھی منسوخ ہوچکی ہیں اور ہائی ویز بھی بند ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکی جنوبی علاقوں میں طوفان نے تباہی مچادی
امریکی صدر جوبائیڈن نے شہریوں سے احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عام برف باری نہیں ہے۔
دوسری جانب کینیڈا میں بھی شدید برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔
وینکوور، کلرجی اور وکٹوریا میں تمام پروازیں معطل ہوگئیں جبکہ اونٹاریو اور کیوبک بھی برف میں ڈھک گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
