چین کا بیرون ملک سے آنے والے افراد کیلئے قرنطینہ ختم کرنے کا اعلان
چین نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آئندہ ماہ سے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
چین نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 8 جنوری سے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا کی نئی شکل بی ایف7 اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا
چین نے چند ماہ قبل بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ کی مدت 3 ہفتے سے کم کر کے ایک ہفتہ کردی تھی۔
بیرون ملک کے مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی پابندی مارچ 2020 میں عائد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ دارالحکومت بیجنگ سمیت چین کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔
چین میں کورونا کی پہلی لہر سے متاثرہ مریضوں سے اسپتال بھر چکے ہیں اور بستروں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ مریضوں کو فرش پر ہی طبی امداد دی جا رہی ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: چین میں پھیلنے والے نئے کورونا ویرئینٹ کا پاکستان آنے کا خطرہ
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس حالیہ موسم سرما میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر سے 10 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
