
بھارت میں آج سے ڈیجیٹل کرنسی کا آغاز
بھارت میں آج سے ڈیجیٹل کرنسی کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں کرنسی نوٹوں کی ساری خصوصیات ہوں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اب عام لوگ بھی ڈیجیٹل کرنسی میں لین دین کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا آج سے چار شہروں میں ڈیجیٹیل روپے کے خوردہ استعمال سے جڑا پہلا پائلٹ ٹیسٹ کرے گا جب کہ پائلٹ میں سرکاری اور نجی سیکٹر کے چار بینکوں کو شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی ایک ڈیجیٹل ٹوکن کے طور پر کام کرے گا جو لیگل ٹینڈر ہوگا جس کو قانونی کرنسی تصور کیا جائے گا۔
ای روپیہ کو بھی اسی قیمت پر جاری کیا جائے گا جس پر کرنسی نوٹ اور سکے جاری کیے جاتے ہیں۔
اس حوالے سے ریزرو بینک آف انڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فزیکل کرنسی کی طرح اعتماد، تحفظ اور حتمی ہے جب کہ پائلٹ پروجیکٹ حقیقی وقت میں ڈیجیٹل روپے کی تخلیق، تقسیم اور خوردہ استعمال کے پورے عمل کی مضبوطی کی جانچ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل فارم میں کرنسی نوٹوں کی ساری خصوصیات ہوں گی جب کہ عوام ڈیجیٹل کرنسی کو نوٹ میں بھی تبدیل کرسکتی ہے۔
ڈیجیٹل کرنسی کی خاص بات یہ ہے کہ کرپٹو کرنسی کے برعکس اس کی قیمت میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں آئے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل روپیہ کو موبائل فون اور دیگر آلات میں رکھا جاسکے گا جب کہ اسے بینکوں کے ذریعے بھی تقسیم کیا جاسکے گا۔
صارفین پائلٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے بینکوں کی طرف سے فراہم کردہ ڈیجیٹل وائلیٹس کے ذریعے ای روپے میں لین دین کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News