Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں کورونا کی نئی لہر، 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

Now Reading:

چین میں کورونا کی نئی لہر، 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ
چین

چین میں کورونا کی نئی لہر، 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

چین میں کورونا کی نئی لہر شروع ہوگئی، اسپتال نئے مریضوں سے بھر نے لگے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بیجنگ سمیت چین کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

چین میں کورونا کی پہلی لہر سے متاثرہ مریضوں سے اسپتال بھر چکے ہیں اور بستروں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ مریضوں کو فرش پر ہی طبی امداد دی جا رہی ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کا خوف، چینی شہریوں نے راشن اور ادویات جمع کرنا شروع کر دی

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس حالیہ موسم سرما میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ماہرین نے خدشہ  ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر سے    10 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

Advertisement

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دسمبر، جنوری اور فروری میں کورونا کی تینوں شدید لہروں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ملک میں ’زیرو کووڈ‘ کی حکمت عملی میں نرمی کے بعد سے اموات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فرانس میں کورونا وائرس کی آٹھویں لہر، ایک دن میں 9 ہزار کیس

شہر شینیانگ میں ایک قبرستان کے ملازم کے مطابق ان کے ہاں لائی جانے والی لاشوں کی تعداد  اتنی زیادہ  ہے کہ انہیں دفن کرنے میں پانچ دن لگ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس نومبر 2019 میں چین میں سامنے آیا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے  پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔

کورونا وائرس سے اب تک لاکھوں افراد کی جان جاچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر