
سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ریاض میں اہم ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط کیے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایک آپس میں نیک خواہشات کا اظہار کیا.
تاہم شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شی جن پنگ نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک پارٹنر شپ معاہدے پر دستخط بھی کیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ چین اور سعودی عرب مستقبل میں ملکر کام کریں گے اور ایک دوسرے کو تعاون فراہم کریں گے.
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کے شاہ سلمان نے جمعرات کو دارالحکومت ریاض میں چین کے صدر شی جن پنگ کا مملکت کے سرکاری دورے کے دوران استقبال کیا۔
سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چینی رہنما اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا اپنے ملک میں خیرمقدم کیا، جبکہ چینی صدر شی نے مملکت کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا۔
سعودی سرکاری پریس ایجنسی نے کہا کہ ملاقات کے دوران جو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں ال یمامہ پیلس میں منعقد ہوئی، انہوں نے ریاض اور بیجنگ کے درمیان تاریخی دوستی اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
ملاقات کے بعد شاہ سلمان اور شی جن پنگ نے ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کیے۔
واضح رہے کہ چینی صدر بدھ کو تین روزہ دورے پر مملکت پہنچے جہاں وہ سعودی عرب اور خلیجی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جس کا مقصد چین کے ساتھ تعلقات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News