امریکہ کی پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش
امریکہ نے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش کردی۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ بنوں میں صورتحال سے واقف ہیں، زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ حملہ کرنے والوں پر زور دیتے ہیں کہ قبضہ ختم کریں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مثبت سمت میں ہیں، وزیر خارجہ
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد کو تیار ہیں۔ ان مشترکہ چیلنجز پر حکومت پاکستان امریکہ کی پارٹنر ہے۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں کے گروہ موجود ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں، شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان کی مدد کو تیار ہیں۔
’پاکستان اور بھارت دونوں امریکہ کے پارٹنر ہیں‘
نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں امریکہ کے پارٹنر ہیں۔ پاکستان امریکہ کا اہم سیکیورٹی پارٹنر ہے اور بھارت بھی امریکہ کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے پارٹنرز کے درمیان تناؤ میں اضافہ تشویش کا باعث ہوتا ہے۔امریکہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت ڈائلاگ دیکھنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر خارجہ کے دورہ امریکہ کے شیڈول میں تبدیلی
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر سے دیکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کثیر الجہتی ہیں۔
نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو مل کر بات کرنا ہو گی۔ کشمیر پر امریکہ کو کہا گیا تو تعاون فراہم کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
