ہم آزاد خالصتان لے کر رہیں گے، ہندوستان تقسیم در تقسیم ہو گا، سربراہ سکھ فار جسٹس
سکھ فار جسٹس تنظیم کے سربراہ گرپت وانت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ ہم آزاد خالصتان لے کر رہیں گے اور اس کے بعد ہندوستان تقسیم در تقسیم ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد خالصتان کے لیے سکھ فار جسٹس نے پہ درپہ کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب مسلح جدوجہد کا اشارہ دے دیا ہے۔
سکھ فار جسٹس نے یورپ اور نارتھ امریکہ میں کامیاب ریفرنڈم کے بعد آسٹریلیا میں بھی ریفرنڈم کروانے کا اعلان کردیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپت وانت سنگھ نے 29 جنوری کو آسٹریلیا میں ریفرنڈم کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: کینیڈا میں دیوالی کی تقریبات کے دوران خالصتان کے حق میں بینرز آویزاں
گرپت وانت سنگھ کا کہنا تھا کہ مودی اور یوگی ناتھ کی سیاسی موت سکھ فار جسٹس کے ہاتھوں لکھی گئی ہے۔سکھ فار جسٹس اپنے شہیدوں کی بے عزتی پہ مودی سرکار اور یوگی ناتھ کی مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جدوجہد پہ یقین رکھتے ہیں۔ اگر ہمیں چھیڑا گیا اور پنجاب میں ظلم جاری رکھا گیا تو مسلح جدو جہد بھی شروع کر سکتے ہیں، پھر ریفرنڈم نہیں راکٹ چلیں گے۔
مزید پڑھیں: امریکہ میں بھارتی قونصل خانے کی دیوار پہ خالصتان زندہ باد کا نعرہ
گرپت وانت سنگھ نے کہا کہ دربار صاحب پہ ظلم اور ہزاروں افراد کی قاتل اندرا گاندھی 180 دن بھی نہ نکال سکی۔ مودی نے اپنی سیاست پنجاب سے شروع کی اور ختم بھی پنجاب میں ہو گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
