افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے جنوبی ایشیا کا ایک نقشہ جاری کیا گیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بتایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے جنوبی ایشیا کا ایک نقشہ جاری کیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ جب کہ لداخ کو چین کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کابل کے ایک چوک پر نصب دنیا کے نقشے کا افغان حکمرانوں نے افتتاح کیا ہے جس میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
