
خطرناک حادثے میں 16 بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
بھارتی ریاست سِکمِ کے علاقے میں بھارتی فوج کا ایک ٹرک پہاڑی سڑک سے نیچے آگرا جس کے نتیجے میں 16 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈٰیا کے مطابق ریاست سِکمِ کے علاقے میں بھارتی فوج کا ایک ٹرک پہاڑی سڑک سے نیچے آگرا جب کہ حادثے میں اب تک 16 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی تین گاڑیوں کا قافلہ جمعہ کے روز صبح کے اوقات میں تھانگو کی طرف روانہ ہورہا تھا کہ اس دوران قافلے میں شامل ایک ٹرک بے قابو ہوگیا اور پہاڑی سڑک سے نیچے آگرا۔
یہ بھی پڑھیں: توانگ سیکٹر میں بھارت چین فوجی جھڑپ، 6 بھارتی فوجی زخمی
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد علاقے میں فوری ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ٹرک سے 4 فوجیوں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے میں تین جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 13 سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پوری قوم ان فوجی اہلکاروں کی خدمات اور عزم کے لیے تہہ دل سے مشکور ہے‘۔
Deeply pained by the loss of lives of the Indian Army personnel due to a road accident in North Sikkim.
The nation is deeply grateful for their service and commitment. My condolences to the bereaved families. Praying for the speedy recovery of those who are injured.
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) December 23, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ’سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لیے دعا گو ہوں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News