Advertisement
Advertisement
Advertisement

قورمے کی توہین پر پاک بھارت ایک پیج پر آگئے

Now Reading:

قورمے کی توہین پر پاک بھارت ایک پیج پر آگئے
قورمے کی توہین پر پاک بھارت ایک پیج پر آگئے

قورمے کی توہین پر پاک بھارت ایک پیج پر آگئے

لڑائی جھگڑا ایک طرف لیکن قورمے کی توہین پر پاکستان اور بھارت ایک پیج پر آگئے ہیں۔

 تین دسمبر کو برطانوی فوڈ نیٹ ورک ٹیسٹی یو کے نے قورمہ بنانے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے بعد پورا برِ صغیر ٹوئٹر پر آ ٹوٹا۔

Advertisement

قورمے کی متنازع ریسیپی میں چاول ڈال دیے گئے، حد تب ہوئی جب اُس میں بے دھڑک پالک شامل کر دی گئی۔

قورمے کی ویڈیو دیکھ کر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے اصل بیرونی سازش قرار دیا تو کچھ نے اس توہین پر کوہِ نور ہیرے کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔

کسی نے لکھا کہ ایک ڈش نے ہی پاکستان اور بھارت کو متحد کر دیا تو کسی نے کہا، پیسے دیں گے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیں پلیز۔

 ایک پاکستانی نے تو فرطِ جذبات میں آکر اصل قورمے کی تصویر پوسٹ کی اور کہا اگر تمھاری ڈش قورمہ ہے تو یہ فش اینڈ چپس ہے، اس ریسیپی کا ایک ایک مرحلہ غلط ہے۔

 اسی لیے غصہ اتنا ہے کہ کسی نے اسے گناہ قرار دیا تو کسی نے توہین، نسل پرستی اور ہیٹ کرائم جب کہ ایک صارف نے تو اعلانِ جنگ ہی کر دیا۔

Advertisement

 ایک صاحب تو یہ تک کہہ گئے کہ آج کے دور میں لاعلمی کوئی دفاع نہیں ہے، اس ریسیپی پر کئی جگہ مقدمہ ہو سکتا ہے۔

پڑوسی ملک سے کسی نے لکھا کہ مرچ مصالحوں کے لیے ہم پر قبضہ کیا تو پھر ہمارے ہی کھانوں میں اُن مصالحوں کو کیوں استعمال نہیں کر رہے۔

جواب میں کسی خاتون نے کہا مصالحے تو بعد میں پہلے کوئی یہ بتائے، پیاز اور مرغی کو بھونا کیوں نہیں۔

کہا جاتا ہے کہ قورمے کی بنیاد مغل باورچیوں نے فارس کے کھانوں سے متاثر ہو کر رکھی تھی لیکن ٹیسٹی یو کے نے کس سے متاثر ہو کر یہ ریسیپی بنائی، اسی پر تو جھگڑا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر