Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنسکرت کا ڈھائی ہزار سال پرانا معمہ حل

Now Reading:

سنسکرت کا ڈھائی ہزار سال پرانا معمہ حل
سنسکرت کا ڈھائی ہزار سال پرانا معمہ حل

سنسکرت کا ڈھائی ہزار سال پرانا معمہ حل

بھارتی طالب علم نے سنسکرت کا ڈھائی ہزار سال پرانا معمہ حل کردیا ہے جس کی وجہ سے بڑے بڑے عالم بھی پریشان تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی کیمرج یونیورسٹی میں پی ایچ ڈٰی کے طالب علم 27 سالہ رشی راجپوپات نے سنسکرت زبان کی گرائمر کا ایک ایسا معمہ حل کیا ہے جو تقریباً ڈھائی ہزار سال پرانا ہے۔

رشی راجپوپات نے سنسکرت زبان کے جس اصول کی گتھی سلجھائی ہے اس کے بانی مشہور استاد پانینی تھے، جنہوں نے تقریباً ڈھائی ہزار سال قبل یہ اصول وضع کیے تھے۔

پانینی کی وضع کردہ گرائمر کو استاد ھائی کہا جاتا ہے اور یہ نظام الگورتھم جیسے اصولوں پر کام کرتا ہے جس میں ہر لفظ ایک سابقے اور لاحقے سے مل کربنتا ہے جس کے بعد ہی کوئی معنی خیز لفط یا فقرہ بنتا ہے۔

پانینی کے گرائمر میں اکثر لفظ پر دو یا دو سے زائد اصولوں کا اطلاق ہوتا ہے جس کا مطلب اکثر ماہرین یہ نکالتے رہے ہیں کہ اگر کسی لفظ میں گرائمر کے دو برابر اصولوں کا ٹکراؤ ہوجائے تو جیت بعد والے اصول کی ہوتی ہے۔

Advertisement

لیکن رشی راجپوپات نے پانینی کے اس بڑے اصول کی تشریح کو رد کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پہلے اور بعد والی تشریح درست نہیں بلکہ پانینی لفظ کے دائیں اور بائیں جانب والے اصولوں کی بات کررہے تھے۔

رشی راجپوپات نے بتایا کہ پانینی کے اصول کے مطابق اگر کسی لفظ میں گرائمر کے دو اصولوں میں ٹکراؤ ہوجائے تو بائیں طرف والے اصول کو دائیں جانب والے پر ترجیح دی جائے گی۔

رشی راجپوپات نے پانینی کی اس لینگویج مشین کا بھی سراغ  لگالیا ہے جس کے ذریعے سنکسرت کے تقریباً تمام الفاظ گرائمر کے اصولوں پر پورے اترے ہیں۔

اس موقع پر رشی راجپوپات کہتے ہیں کہ ’مجھے امید ہے کہ یہ دریافت بھارتی طالب علموں میں فخر، اعتماد اور امید کی ایک نئی روح پھونکے گی‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر