
بھارت میں کورونا کی نئی شکل بی ایف7 اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا
پڑوسی ملک بھارت میں کورونا کی نئی شکل بی ایف 7 اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی نئی شکل بی ایف 7 اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ نے مودی سرکار کو فوری اور مؤثر اقدامات اُٹھانے پر مجبور کردیا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
مزید پڑھیں:کورونا کا خوف، چینی شہریوں نے راشن اور ادویات جمع کرنا شروع کر دی
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تیزی سے پھیلنے والے کورونا کی نئی شکل اومیکروں کا نیا سب ویریئنٹ بی ایف 7 دراصل چین سے بھارت آیا اور اب تک 4 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
چین، امریکہ اور دیگر ممالک میں بڑھتے کورونا کیسز کے بعد بھارت نے ملک میں آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شک ہونے کی بنا پر کسی بھی مسافر کا ٹیسٹ کیا جاسکے گا۔
کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے پورے ملک میں نگرانی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹنگ کا عمل آج سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: چین میں کورونا کی نئی لہر، 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ
بھارتی حکام نے عوام کو مجمع والی جگہوں پر ماسک پہننے اور کورونا ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں کورونا کی نئی لہر شروع ہونے کے باعث اسپتال نئے مریضوں سے بھر نے لگے ہیں۔
دارالحکومت بیجنگ سمیت چین کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ اسپتال بھر چکے ہیں اور بستروں کی قلت پیدا ہونے سے مریضوں کو فرش پر ہی طبی امداد دی جا رہی ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔
طبی ماہرین نے چین میں کورونا کی اس نئی لہر سے 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News