Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی وزیر کا سخت سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ، فلسطینی سراپا احتجاج

Now Reading:

اسرائیلی وزیر کا سخت سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ، فلسطینی سراپا احتجاج
اسرائیلی وزیر کا سخت سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ، فلسطینی سراپا احتجاج

اسرائیلی وزیر کا سخت سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ، فلسطینی سراپا احتجاج

انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ مسجد الاقصیٰ کا کیا۔

ایتمار بن گویر اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ہیں اور ان کا تعلق انتہا پسند یہودی سیاسی جماعت سے ہے جب کہ فلسطینیی حکام نے مقدس مقام کے دورے کو ’بے مثال اشتعال انگیزی‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو تیسری مرتبہ اسرائیل کے وزیر اعظم منتخب

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی نئی قوم پرست حکومت کے بننے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جب کہ فلسطینی تحریک حماس نے اس دورے پر انتباہ جاری کیا ہے۔

حماس کے جواب میں ایتمار بن گویر نے کہا ہے کہ ’ہماری حکومت حماس کی دھمکیوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی، ٹیمپل ماؤنٹ اسرائیل کے لوگوں کے لیے سب سے اہم جگہ ہے‘۔

غیر ملکی میڈیا نے ایتمار بن گویر کی مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں چہل قدمی کی تصویر بھی شائع کی ہے۔

Advertisement

فلسطینی وزیر خارجہ نے اس دورے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ایتمار بن گویر کی جانب سے مسجد الاقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے غیر معمولی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہیں‘۔

Advertisement

مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں ہلاکت خیز تشدد اور مقبوضہ علاقوں سمیت اسرائیل کے مسلمان شہریوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یروشلم کے اندر واقع یہ کمپاؤنڈ وقف اسلامی امور کی کونسل کے زیر انتظام ہے، جہاں اسرائیلی افواج موجود ہیں جو رسائی کو کنٹرول کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر