Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری
عمرہ

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ زائرین  کے لیے بڑی خوشخبری  سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے مکمل عمرہ انشورنس پیکج میں کمی  کردی گئی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے مکمل عمرہ انشورنس پیکج کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی پروازیں تاخیر کا شکار، عمرہ زائرین کو مشکلات کا سامنا

عمرہ انشورنس پیکج کی قیمت  235.57 ریال تھی جو کہ اب کم کرکے 87.4 ریال  کردی گئی ہے۔

Advertisement

وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو مکمل انشورنس پیکیج کے لیے صرف 87.4 ریال ادا کرنے ہوں گے۔

زائرین کو انشورنس پیکج مملکت آمد سے قبل ویزا کارروائی کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا ۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت کا اہم اقدام، عمرہ زائرین کے لیے مفت بس سروس کا آغاز

عمرہ زائر کو مکمل انشورنس پیکج کے تحت ہر طرح کے ہنگامی حالات کی کوریج  شامل ہو گی جس میں طبی معائنہ، ادویہ، اسپتال میں علاج اور کھانا پینا نیز ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے کی صورت میں سہولتیں، ڈائلاسز کیس، حمل اور ولادت کی ہنگامی صورتحال، دانتوں کے ہنگامی علاج اور اندرون و بیرون مملکت فضائی ایمبولینس کی سہولت شامل ہوگی۔

قدرتی آفات کے باعث موت اور حادثاتی طور پر مکمل معذوری کی کوریج بھی انشورنس پیکج کا حصہ ہو گی ۔

اس کے علاوہ متوفی کی میت کی وطن واپسی، حادثاتی موت اور عدالتی فیصلے پر دیت کی رقم کی ادائیگی بھی پیکج میں شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر