 
                                                      افغان حکومت کا پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے 8 دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
افغان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ کرنے والے داعش کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا اور ان کے تین ٹھکانے بھی تباہ کر دیے ۔
مزید پڑھیں: جلال آباد: پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکا
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز کابل میں آپریشن کیا جس میں 7 دہشتگرد گرفتار کیے گئے ۔ گرفتار دہشتگردوں میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
Advertisementجزئیات اخیر عملیات روز گذشته:
ناوقت روز گذشته در ولایت های کابل و نیمروز یک شبکه خطرناک و مهم داعشی ها که بر هوتل لانگان (محل بودوباش اتباع چینی)، میدان هوایی و سفارت پاکستان در کابل حملات را تنظیم و انجام داده، همچنان بر بعض جاهای مهم دیگر حملات را پلان گذاری کرده بودند.
۳/۱— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) January 5, 2023
ترجمان افغان حکومت نے کہا کہ اس کے علاوہ گزشتہ رات صوبہ نمروز میں بھی آپریشن کیا گیا۔ داعش کے اہم رکن موسیٰ سمیت 3 اراکین کو کارروائی میں ہلاک کردیا۔ واقعہ نانگرہار صوبے کے ضلع درنور کے گاؤں شمل میں پیش آیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی سفارتی اہلکاروں سے جعلی پاکستانی کرنسی برآمد
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ داعش کے دہشتگرد پاکستانی سفارتخانے کے علاوہ اس ہوٹل پر بھی حملے میں ملوث تھے جہاں چینی شہری رہائش پذیر تھے۔انہوں نے مزید دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔
در نتیجه آن هرسه مخفی گاه از بین برده شد، ۸ تن داعشی مشمول اتباع خارجی کشته و ۷ تن زنده دستگیر شدند
، مقدار زیاد اسلحه سبک، بمب های دستی، ماین ها، واسکت ها و مواد منفجره به دست آمد.
همچنان تعداد افراد مشکوک بخاطر بازرسی بیشتر توقیف شدند.
۳/۳— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) January 5, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 