امریکہ کا اسرائیل سے مسجد الاقصیٰ کے قوانین کے احترام کا مطالبہ
امریکہ نے اسرائیل سے مسجد الاقصیٰ کے موجودہ قوانین کے احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے سیکیورٹی امور کے وزیر اتمان گفیر کی مسجدا لاقصیٰ کے تقدس کو پامال کرنے پہ اقوام متحدہ میں سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
اجلاس چین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔
سیکیورٹی کونسل کی جانب سے بیت المقدس کے قوانین میں تبدیلی نا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اسرائیلی سفیر نے واقعہ کو معمول کا دورہ قرار دے دیا
اسرائیلی مستقل مندوب نے بیت المقدس میں مسلح افراد کے ہمراہ اپنے وزیر کی دراندازی کو معمول کا دورہ قرار دے دیا۔
بیت المقدس کی پامالی پہ پوری مسلمان اُمّہ اٹھ کھڑی ہوگی، فلسطینی سفیر
اقوام متحدہ میں فلسطینی مستقل مندوب ریاض منصور نے اسرائیلی بیان پہ شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسجد الاقصیٰ پہ قبضے کا منصوبہ بنا چکا ہے، اسرائیل کا یہ منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ اسرائیلی وزیر کے خلاف ٹھوس کاروائی کرے، عرب ممالک
فلسطینی سفیر نے کہا کہ مسجد الاقصیٰ کی حرمت کو اس سے پہلے شیرون ، نیتن یاہو اور اب موجودہ انتہا پسند اسرائیلی حکومت پامال کرنے پہ تلی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کا مسلح افراد کے ہمراہ زبردستی گھسنا اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ریاض منصور کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کی پامالی پہ پوری مسلمان اُمّہ اٹھ کھڑی ہو گی ۔ مسجد الاقصیٰ میں اوقاف قوانین کے مطابق صرف مسلمان ہی داخل ہو سکتے ہیں ۔ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور مسجد کی بے حرمتی کی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے کی مذمت
فلسطینی سفیر نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ریڈ لائن کراس کی گئی ہے جو فلسطینیوں اور عالم اسلام کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں پہ کب تک خاموش رہے گا۔ اسرائیلی کارروائی سے کروڑوں مسلمانوں کے جزبات مجروح ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں داخلے کے قوانین کی خلاف ورزی ناقابل قبول قرار
متحدہ عرب امارات کے اقوام متحدہ میں مندوب نے بھی واقعہ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصیٰ میں داخلے کے قوانین کی اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔یہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔
اسرائیل مسجد الاقصیٰ کے موجودہ قوانین کا احترام کرے، امریکہ
امریکہ کی جانب سے بھی اسرائیل سے مسجد الاقصیٰ کے موجودہ قوانین کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
چین نے مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی آمد امن کے لیے خطرناک قرار دے دی
اقوام متحدہ میں چینی سفیر نے مسجد الاقصیٰ کے واقعے کو امن کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو مسلمانوں کے مقدس ترین مقام میں اس طرح گھسنے سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو زد پہنچی ہے ۔یہ صورتحال پر تشدد کارروائیوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس اسرائیل کی مذمت کیے بغیر ختم ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
