Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزادہ ہیری کی کتاب نے شاہی محل کی دیواروں کو ہلا ڈالا ! اہم انکشافات

Now Reading:

شہزادہ ہیری کی کتاب نے شاہی محل کی دیواروں کو ہلا ڈالا ! اہم انکشافات
شہزادہ ہیری

شہزادہ ہیری کی کتاب نے شاہی محل کی دیواروں کو ہلا ڈالا ! اہم انکشافات

برطانوی شہزادے ہیری کو اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب “اسپئیر” کی رونمائی پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہزادہ ہیری کی کتاب نے شاہی محل کی دیواروں کو ہلا ڈالا، باپ اور سوتیلی ماں کے بارے میں کیا انکشافات کیے؟ آئیں جانتے ہیں۔

باپ نے ہی مجھے فالتو قرار دیا

شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب کا نام “اسپئیر” یعنی بے کار رکھا ہے اور اس بارے میں لکھا ہے کہ جب وہ 20 برس کے ہوئے تو انھیں پتا چلا کہ ان کی پیدائش پر والد چارلس نے ڈیانا سے کہا تھا کہ “بہت اچھے تم نے مجھے ایک وارث اور ایک فالتو دیا ہے۔ تمھارا جو کام تھا وہ تم نے کردیا”۔

Advertisement

والد سے کہا دوسری شادی نہ کریں

شہزادہ ہیری کی یہ کتاب تلخیوں سے بھرپور ہے جس میں انھوں نے کھلے الفاظ میں اپنے خاندان کی اپنے لئے نفرت کو بیان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری کا پرنس ولیم پر جسمانی تشدد کرنے کا الزام

ایک جگہ وہ لکھتے ہیں کہ موجودہ بادشاہ چارلس سے ہیری اور ولیم نے منت کی تھی کہ وہ کمیلا سے دوسری شادی نہ کریں کیونکہ وہ اچھی سوتیلی ماں ثابت نہیں ہوں گی۔

ان کے والد نے ڈیانا کی موت پر بچوں کو گلے تک نہیں لگایا تھا اس وقت وہ صرف 12 برس کے تھے۔

Advertisement

بھائی نے مار کر مجھے گرادیا

ہیری کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کوان ( ہیری ) کی بیوی میگھن پسند نہیں تھی اور ان کے درمیان کافی مار پیٹ ہوئی یہاں تک کہ ولیم نے انھیں مار کر زمین پر گرادیا اور ہیری کتے کے برتن پر گرے۔ انھیں بھائی کہ اس رویے پر دکھ ہے پھر وہ وہاں سے چلے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر