مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوری میں بم دھماکہ، 2 بچے ہلاک 5 زخمی
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوری کے گاؤں میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوری میں گذشتہ روز فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے تھے۔
آج اسی علاقے میں متاثرین میں سے ایک کے گھر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 بچے ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ یہ واقعہ ہندو اکثریتی علاقے میں پیش آیا ہے۔
حکام کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ اسی مقام پر ہوا جہاں فائرنگ کا پہلا واقعہ پیش آیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ ایک اور کی حالت نازک ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے، ایک اور بارودی سرنگ کی نشاندہی کی گئی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ گذشتہ روز صبح 9 سے سارھے 9 کے درمیان ہوا تو مذکورہ گھر میں متعدد لوگ موجود تھے۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ سال دسمبر میں اسی ضلعے میں دو ہندو مزدوروں کو ایک جعلی مقابلے میں قتل کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
