سعودی عرب کے علاقے تبوک اور نیوم میں مسلسل برف باری کا سلسلہ جاری
ریاض: سعودی عرب کے علاقے تبوک اور نیوم میں مسلسل برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد پہاڑوں سمیت صحرائی علاقے نے بھی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
سعودی عرب کے علاقے تبوک اور نیوم میں مسلسل برف باری ہو رہی ہے، تبوک ریجن میں مسلسل ہونے والی برف باری کے باعث ملک کے متعدد علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں شدید برف باری سے معمولاتِ زندگی متاثر، عوام گھروں تک محدود
پہاڑوں سمیت صحرائی علاقے نے بھی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے جب کہ دارالحکومت ریاض سمیت حائل، القصیم، منطقہ شرقیہ اور مدینہ منورہ میں شدید سردی ہے۔
ایسے میں مدینہ منورہ آنے والے عمرہ زائرین کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ اپنے ہمراہ گرم لباس ضرور رکھیں۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں شدید سردی اور دھند کا راج ہے جب کہ ہلکی بوندا باندی کے باعث نقطہ انجماد میں مزید کمی واقع ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: استنبول میں شدید برف باری، ائیرپورٹ پروازوں کے لئے بند
سعودی دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں اس وقت شدید دھند چھائی ہوئی ہے جہاں تا حد نگاہ انتہائی محدود ہوکر رہ گئی ہے۔
ہلکی بوندا باندی کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے جب کہ دھند کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب برتنے کا کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
