Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوئیڈن میں سال 2023 کے آغاز کے ساتھ ہی چند قوانین نافذ العمل

Now Reading:

سوئیڈن میں سال 2023 کے آغاز کے ساتھ ہی چند قوانین نافذ العمل
سوئیڈن میں سال 2023 کے آغاز کے ساتھ ہی چند قوانین نافذ العمل

سوئیڈن میں سال 2023 کے آغاز کے ساتھ ہی چند قوانین نافذ العمل

سوئیڈن میں قوانین کی ترمیم کے بعد سال 2023 کے آغاز کے ساتھ ہی چند قوانین نافذ العمل ہوگئے ہیں۔

نئے قوانین کی ترمیم کے بعد سوئیڈن میں 2 جنوری سے پالتو بلیوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

اس وقت سوئیڈں میں تقریباً 7 لاکھ بلیاں بطور پالتو جانور لوگوں کے گھروں میں موجود ہیں، ان تمام بلیوں کو چپ لگوانا اور متعلقہ ادارے میں رجسٹرڈ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

تمباکو اور دیگر قانونی نشہ اور اشیاء پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے، سوئیڈش تمباکو (اسنوس) اور سگریٹ کے پیکٹ پر 1 کرونا ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کے تحفظ کے لئے بجلی سے چلنے والی کاروں پر ٹیکس کی چھوٹ کو ختم کردیا گیا ہے جب کہ ذاتی مکانات کی تزئین و آرائش یا مرمت کے لیے ایسوسی ایشنز کی اجازت درکار ہوگی۔

ایسوسی ایشنز اصول وضع کریں گے کہ کس طرح  تزئین اور آرائش یا مرمت کی جائے۔ پینشن کی کم سے کم عمر 62 سال سے بڑھا کر 63 سال کردی گئی ہے، اگر کوئی پینشن کی عمر کے بعد بھی کام کرنا چاہے تو وہ 69 سال کی عمر تک کام کرسکتا ہے۔

نئے ترمیم شدہ قوانین کے مطابق گاڑی سیکھتے وقت شناختی دستاویز ساتھ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے بصورتِ دیگر جرمانہ عائد ہوگا۔

ڈرائیونگ ٹیسٹ میں نقل کرنے والوں کو کم ازکم 1 سال اور زیادہ سے زیادہ 2 سال تک ٹیسٹ میں شرکت پر پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Advertisement

یونیورسٹی میں داخلے کے ٹیسٹ کے لیے طلبہ کی جامعہ تلاشی لی جائے گی جب کہ ٹیسٹ کی فیس 450 سے بڑھا کر 550 کردی گئی ہے۔

Advertisement

سی ایس این کے قرضوں پر سود کی شرح میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد طلبہ اب پڑھائی کے قرضوں پر 0.59 فیصد سود ادا کریں گے۔

ٹی وی اور ریڈیو لائسنس کی فیس کم کردی گئی ہے، اب عوام کو 1300 کرونا فی کس سالانہ ٹی وی اور ریڈیو لائسنس کی مد میں ادا کرنا ہوگا جب کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 1 کرونا کم کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر