کیون میکارتھی امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب
امریکہ کے ریاستی نظام میں تیسری طاقتور ترین شخصیت کے انتخابی ڈرامے کا اختتام ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے پندرہویں راؤنڈ کے بعد ری پبلکن کی کیون میکارتھی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔
امریکی تاریخ میں کانگریس کے اسپیکر کا یہ انتخاب انتہائی غیر معمولی ثابت ہوا۔ کیون میکارتھی 216 ووٹ حاصل کرکے اسپیکر منتخب ہوئے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کا اسرائیل سے مسجد الاقصیٰ کے قوانین کے احترام کا مطالبہ
کانگریس کے انتخاب میں ری پبلکن پارٹی کے اپنے ارکان کا رویہ جمہوری اقدار کے لیے دھچکا ثابت ہوا۔ ری پبلکن پارٹی اور سابق صدر ٹرمپ کے لیے یہ انتخاب جیتنے کے باوجود سیاسی میدان میں سخت شرمندگی کا مقام ہے۔
اسپیکر کیون میکارتھی کو منتخب ہونے کے بعد کئی اصلاحات پہ مفاہمت کرنا پڑے گی۔ہاؤس کی طاقتور ترین کمیٹیوں کی سربراہی پر بھی سودے بازی کی افواہیں ہیں۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے انتخاب کے طریقہ کار میں تبدیلی ضروری ہو گئی ہے ۔ری پبلکن پارٹی کے اپنے اندرونی اختلاف نے امریکی جمہوری نظام کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ کی پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش
واضح رہے کہ ہاؤس کے اسپیکر کے انتخابات میں اتنی بار ووٹنگ 200 سالہ امریکی تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہے۔ حالیہ تاریخ میں اسپیکر کے انتخاب میں اتنی تاخیر اور حکومت کی غیر موجودگی ایک انوکھا واقعہ ہے۔
امریکی میڈیا نے موجودہ صورتحال کو بدنما جمہوریت قرار دے دیا۔ ری پبلکن پارٹی کی لیڈرشپ کی ناکامی کھل کر سامنے آگئی ۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ میکارتھی اسپیکر منتخب ہونے کے باوجود ہاؤس کے معاملات چلانے میں اب موثر ثابت نہیں ہوں گے۔چھ ری پبلکن نے نہ ہی حق میں اور نہ ہی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔
ووٹ نہ دینے والے کا ووٹ اکثریتی پارٹی کے کھاتے میں سمجھا جاتا ہے۔ڈیموکریٹ امیدوار جیفری حکیم نے اسپیکر کے انتخاب میں 212 ووٹ حاصل کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
