Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو 200 ملین ڈالرز کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے، نیڈ پرائس

Now Reading:

پاکستان کو 200 ملین ڈالرز کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے، نیڈ پرائس
نیڈ پرائس

پاکستان کو 200 ملین ڈالرز کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے، نیڈ پرائس

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 200 ملین ڈالرز کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امداد کے استعمال کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں، اپنی امداد کی مانیٹرنگ کے لیے مختلف جگہوں کے دورے کیے جاتے ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ کا ڈیزاسٹر سینٹر پاکستان کے کئی علاقوں کا دورہ کر چکا ہے۔ ہم اقوام متحدہ اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت، مکروہ اور نفرت انگیز ہے، نیڈ پرائس

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اپنے شہریوں کو خطرات سے آگاہ کیا ہے، ٹریول ایڈوائزری ملکوں کے حالات کے مطابق تیار کی جاتی ہے۔

Advertisement

مودی کے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کی بی بی سی کی دستاویزی فلم پر بھارت میں پابندی عائد کیے جانے پر ایک سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم آزاد صحافت کی حمایت کرتے ہیں ۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کیلیے اہم سمجھتے ہیں، نیڈ پرائس

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی  کے لیے اظہار رائے، مذہبی آزادی  اور انسانی حقوق اہم حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان معاملات پر دنیا بھر کے ساتھ گفتگو ہوتی رہتی ہے۔ بھارت کے ساتھ بھی ہمارا موقف یہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر