Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ نے مودی کو گجرات قتل عام کا ذمہ دار قرار دے دیا

Now Reading:

سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ نے مودی کو گجرات قتل عام کا ذمہ دار قرار دے دیا
مودی

سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ نے مودی کو گجرات قتل عام کا ذمہ دار قرار دے دیا

سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ جیک اسٹرا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست گجرات قتل عام کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک دستاویزی رپورٹ میں  سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ جیک اسٹرا نے تصدیق کی کہ  گجرات نسلی فسادات پر 2002 کی ٹونی بلئیر حکومت نے غیر معمولی تحقیقات کروائی تھیں۔

جیک اسٹرا کا کہنا تھا کہ  ٹونی بلئیر حکومت نے تحقیقات برطانیہ میں قابل ذکر گجراتی نژاد مسلمانوں کے دباؤ پر کروائیں۔ برطانیہ میں موجود ہزاروں گجراتی مسلمانوں کے گجرات میں مسلم نسل کشی پر شدید تحفظات تھے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ہٹلر ’مودی‘ کی اصل حقیقت بھارتی انتہا پسند سوشل میڈیا صارفین کو ہضم نہ ہوئی

انہوں نے کہا کہ 2002  میں بھارت میں برطانوی ہائی کمیشن نے غیر معمولی تحقیقات کے بعد رپورٹ برطانوی وزارت خارجہ کو بھجوائی تھی۔

Advertisement

سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ برطانوی ہائی کمیشن کی رپورٹ میں اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ و موجودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست گجرات میں مسلم کش فسادات کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

جیک اسٹرا نے کہا کہ   رپورٹ میں مودی کو نسلی قتل عام و فسادات کا ہالمارک قرار دیا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  رپورٹ میں نریندر مودی کی 27 فروری کو بھارتی سینئر پولیس حکام سے ملاقات کا انکشاف کیا گیا تھا جس میں انہوں نے پولیس افسران کو فسادات میں مداخلت سے روک دیا تھا۔

مزید پڑھیں: گجرات فسادات کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے بھی مودی کو کلین چٹ دے دی

سابق برطانوی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ  رپورٹ ملنے کے بعد اس وقت کی واجپائی حکومت اور بھارتی وزیر خارجہ جسونت سنگھ سے رابطے  کیے ۔ بھارتی وزارت خارجہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کی دستاویزی رپورٹ کو پروپیگنڈا قرار دیا ۔

خیال رہے کہ  وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی حالیہ اقوام متحدہ کانفرنس میں مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیا تھا۔ بھارتی مسلمان رہنما اسد الدین اویسی نے بھی برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ پر نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  نریندر مودی گجرات میں مسلم کش فسادات کے دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے۔ مودی کی سرپرستی میں گجرات کے مسلم کش فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر