Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا نئے خطرے کیلئے تیار رہے؛ بل گیٹس کی پیشگوئی نے سب کو پریشان کردیا

Now Reading:

دنیا نئے خطرے کیلئے تیار رہے؛ بل گیٹس کی پیشگوئی نے سب کو پریشان کردیا

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ دنیا کسی نئی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں۔

بل گیٹس نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک انسٹیٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوطی سیاسی تعاون کی ضرورت ہوگی یہاں تک کہ دشمنوں کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ کووڈ 19 کے حوالے سے کسی ملک کا ردِ عمل بالکل درست تھا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں عالمی وباؤں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ سیاسی عزم پر مبنی ٹھوس عالمی تعلقات کی ضرورت ہوگی، مگر ابھی اس حوالے سے عالمی تیاری نظر نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کس اسمارٹ فون کو استعمال کرتے ہیں؟

Advertisement

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ جب ہمیں کسی وبائی مرض سے خطرہ لاحق ہو تو ہمیں اس انداز سے ردِ عمل ظاہر کرنا ہوگا کہ وہ بیماری عالمی سطح پر پھیل نہ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر 5 سال بعد ممالک اور خطے کی سطح پر وباؤں سے نمٹنے کی تیاریوں کی آزمائش کرنے کی ضرورت ہے اور ایک ایسا عالمی گروپ بھی قائم ہونا چاہیے جو ہر ملک کی کوششوں پر نظر رکھے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ٹیکنالوجی میں تنوع سے متعدد طبی اور دیگر مسائل سے نمٹنا ممکن ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 114 ارب ڈالرز کے مالک بل گیٹس کا پسندیدہ مشغلہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم موٹاپے کا علاج کرسکیں گے، ہم کینسر کا علاج کرسکیں گے، ہم پولیو کا خاتمہ کرسکیں گے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ 20، 40 یا 60 سال پہلے کے مقابلے میں اب پیدا ہونا زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس اربوں افراد کے کس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر