
جنگ زدہ شام سے بچ کر ترکیہ پہنچنے والے نوجوان کی ملبے تلے سے ویڈیو وائرل
ترکیہ میں زلزلے کے بعد عمارت کے ملبے تلے شامی نوجوان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو مدد کے لیے پکار رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں جنگ سے بچ کر ترکیہ کے شہر ہاتائے پہنچنے والے نوجوان کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے۔
استسلم للموت ظناً منه أن رصيده في الحياة انتهى.. مقطع فيديو متداول لشاب سوري وثق وجوده تحت الأنقاض في مدينة #هاتاي التركية #زلزال_سوريا #زلزال_تركيا #العربية pic.twitter.com/wD8mD9sVIg
— العربية (@AlArabiya) February 7, 2023
رپورٹ کے مطابق ترکیہ پہنچنے کے بعد نوجوان کو جس عمارت میں رکھا گیا وہ 6 فروری کو آنے والے زلزلے میں گر کر تباہ ہوگئی۔
نوجوان نے ملبے کے نیچے سے ویڈیو بنائی اور اپنے احساسات بیان کردیے جب کہ ویڈیو میں نوجوان بار بار کہہ رہا ہے کہ ’میں زندہ ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں زلزلہ: 7 ہزار سے زائد ہلاکتیں، تعداد 20 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ
ویڈیو میں نوجوان نے کہا کہ اس کا احساس ناقابل یقین ہے جب کہ انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان اور بھی بہت سے خاندان ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملبے تلے دبے ہوئے کئی لوگوں کے رونے کی آوازیں انہیں سنائی دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 6 فروری کی صبح 4 بج کر 17 منٹ پر ترکیہ اور شام شدید زلزلے سے لرز اٹھا تھا جب کہ زلزلے کے کافی دیر بعد بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 فیصد تھی جب کہ زلزلے سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 35 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
شدید زلزے سے ترکیہ کے 10 صوبے متاثر ہوئے ہیں جب کہ زلزلے کے جھٹکے شام کے علاوہ قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 8 ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جب کہ ایک اندازے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
اس زلزلے نے ترکیہ اور شام کی ہزاروں عمارتوں کو منہدم کردیا ہے جب کہ ترکیہ میں عمارتوں کے ملبے سے 9 ہزار سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے تاہم ابھی تک سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News