Advertisement
Advertisement
Advertisement

جمہوری، خوشحال پاکستان ہمارے مفادات کیلئے اہم ہے، نیڈ پرائس

Now Reading:

جمہوری، خوشحال پاکستان ہمارے مفادات کیلئے اہم ہے، نیڈ پرائس
نیڈ پرائس

جمہوری، خوشحال پاکستان ہمارے مفادات کیلئے اہم ہے، نیڈ پرائس

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ جمہوری اور خوشحال پاکستان ہمارے مفادات کے لیے اہم ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بدلتے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے الزام تراشی کے کھیل کے ارتقاء پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ستم ظریفی کے الزامات آنے کے بعد اس پر کئی بار بات ہوئی، ان الزامات میں کبھی کوئی حقیقت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 200 ملین ڈالرز کی امداد پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں گے، نیڈ پرائس

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، جمہوری اور خوشحال پاکستان ہمارے مفادات  کے لیے اہم ہے۔ پرو پیگنڈا اور غلط معلومات کو دو طرفہ تعلقات میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

Advertisement

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کسی سیاسی رہنما یا سیاسی جماعت کو کسی پر فوقیت نہیں دیتے۔

نیڈ پرائس سے سوال کیا گیا کہ  کیا پاکستان اور امریکہ کے درمیان معطل شدہ سیکیورٹی تعاون بحال ہورہا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی تعاون کی بحالی پر عوامی طور پر کچھ نہیں کہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت، مکروہ اور نفرت انگیز ہے، نیڈ پرائس

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کا قابل قدر شراکت دار ہے، پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات ہمارے  لیے اہم ہیں۔پاکستان  کے لیے موجود خطرات ہمارے لیے بھی خطرہ ہیں۔

بھارت میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپوں  سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا  دہلی میں بی بی سی کے دفاتر کی تلاشی کی رپورٹ سے آگاہ ہیں۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم  دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔ اظہار رائے کی آزادی پر بات کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر