Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاہ فام پر جان لیوا تشدد کے الزام میں 6 امریکی پولیس اہلکار برطرف

Now Reading:

سیاہ فام پر جان لیوا تشدد کے الزام میں 6 امریکی پولیس اہلکار برطرف

امریکہ میں ایک سیاہ فام ٹائر نکولز پر جان لیوا تشدد کے الزام میں 6 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

29 سالہ سیاہ فام شخص کی موت پر پانچ دیگر افسران کو پہلے ہی برطرف کیا گیا تھا اور ان پر قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میمفس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ اس نے 29 سالہ افریقی امریکی ٹائر نکولز پر جان لیوا تشدد میں ملوث 6 پولیس اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے.

برطرف ہونے والے ایک پولیس اہلکار پریسٹن ہیمفل، جو 2018 سے جنوبی امریکی شہر کی پولیس فورس میں تھا اس سے قبل بھی متعدد محکمانہ پالیسیوں کی خلاف ورزی کر چکا تھا جس میں ذاتی طرز عمل، سچائی اور ٹیزر گن کے استعمال سے متعلق ضوابط شامل ہیں۔

واضح رہے کہ میمفس پولیس ڈپارٹمنٹ نے ٹائر نکولز کی موت پر پانچ دیگر افسران کو پہلے ہی برطرف کیا گیا تھا اور ان پر قتل کا الزام لگایا گیا تھا۔

Heinous': Tyre Nichols's family, Crump view police footage of arrest after  Nichols's death

Advertisement

ایک خبر رساں ادارے کے مطابق برطرف پولیس اہلکار پریسٹن ہیمفل کی نمائندگی کرنے والے ایک وکیل لی جیرالڈ نے ٹیلی فون پر کہا کہ اگرچہ ہم اس برطرفی سے متفق نہیں ہیں، لیکن پریسٹن ہیمفل ٹائر نکولز کی موت کی تحقیقات میں تمام حکام کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

Advertisement

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پریسٹن ہیمفل، کو محکمے کی تحقیقات کے آغاز سے قبل ہی معطل کر دیا گیا تھا.

واضح رہے کہ ٹائر نکولز کو اسکورپین نامی خصوصی پولیس یونٹ کے ارکان نے 7 جنوری کو پولیس کے مطابق ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا۔

ٹائر نکولز پر پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد کی فوٹیج، باڈی کیمروں اور سیکیورٹی کیمروں پر ریکارڈ کی گئی، جب گزشتہ ہفتے اسے عام کیا گیا تو عوامی سطح پر شدید غم و غصے کو جنم دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر