عمان نے اسرائیل سمیت تمام ممالک کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دی
عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسرائیل سمیت تمام ائیرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے بعد عمان اسرائیل کے قومی جہازوں کے لیے ایک راہداری فراہم کرنے والا دوسرا خلیجی ملک بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی سفارتکار کی غضب بے عزتی، بھرے اجلاس سے باہر نکال دیا، ویڈیو وائرل
عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے فیصلے کے بعد اسرائیلی ایئر لائنز اب عمان کے اوپر سے پرواز کر سکتی ہیں۔
اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے فضائی حدود کھولنے پر عمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمان کے سمندر سے نئی قسم کی مچھلی دریافت
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عمان کا یہ فیصلہ اسرائیلی معیشت اور مسافروں کے لیے ایک اہم تاریخی فیصلہ ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
